28 دسمبر، 2025، 7:16 PM

فلسطین، فدائی حملے میں صہیونی پولیس افسر زخمی

فلسطین، فدائی حملے میں صہیونی پولیس افسر زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں فدائی حملہ آور نے گاڑی کے ذریعے حملہ کرکے صہیونی پولیس افسر کو زخمی کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ بیت المقدس میں فدائی حملے میں فلسطینی شہری نے صہیونی پولیس افسر کو زخمی کردیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ واقعہ مقبوضہ بیت المقدس میں پیش آیا، جہاں ایک گاڑی نے علاقے میں تعینات سکیورٹی فورسز کو ٹکر مار دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بیت المقدس کے علاقے الدہیہ اسکوائر میں پیش آیا۔

اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی کہ اس واقعے میں ایک پولیس افسر زخمی ہوا۔

اس سے پہلے جمعہ کو شمالی فلسطین میں دو علیحدہ کارروائیاں ہوئیں، جن میں دو صہیونی ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے تھے۔

News ID 1937370

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha